6 سالہ بچے نے اڑھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کر کے والد کو مشکل میں ڈال دیا

Published On 03 February,2023 02:56 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) موبائل فون جہاں عوام کو سہولیات فراہم کرتے ہیں وہیں بعض اوقات پریشانی کا بھی سبب بن جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جہاں والد کا بچے کو موبائل فون دینا مہنگا پڑ گیا۔

امریکا میں ایک شخص نے موبائل فون پر گیم کھیلنے والے بچے کو موبائل دیا جس کے بعد بچے نے ایک ہزار ڈالرسے زائد کے پیزا اور فرائز منگو کر والدین کو مشکل میں ڈالا دیا۔

امریکی ریاست مشی گن میں رہائش پذیر کیتھ اسٹون ہاؤس کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اپنے گھر کے پورچ میں فوڈ ڈلیوری کرنے والے رائیڈز کو آتے جاتے دیکھا۔

تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ ان کے 6 سالہ بیٹے میسن اسٹون ہاؤس نے ان کے فون سے آرڈر کر کے فرائز اور پیزا سمیت کھانے پینے کی بہت سی دوسری چیزیں منگوا لیں جن کا بل ایک ہزار ڈالر بن گیا۔

یہی نہیں، بچے نے اپنی جمع کی گئی رقم سے ہر رائیڈر کو فراخدلی سے ٹپ بھی دی، بچے نے 115 ڈالر جمع کیے تھے جن میں سے ٹپ دینے کے بعد صرف ایک سینٹ بچ گیا۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے یہ سبق ملا کہ بچوں کو موبائل فون نہیں دینا چاہیے اور اگر دیا جائے تو یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے پر نظر رکھیں۔