لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھرمیں ہر سال محبت کے اظہار کیلئے 14 فروری کو یومِ محبت جسے ویلنٹائن ڈے بھی کہا جاتا ہے منایا جاتا ہے، اس کے فوراً بعد اینٹی ویلنٹائن ویک شروع ہوتا ہے جو اس دن کے بالکل برعکس ہے۔
ویلنٹائن ڈے کے بعد 15 فروری سے شروع ہونیوالے اینٹی ویلنٹائن ویک میں تھپڑ کے دن سے لے کر تعلق ختم ہونے تک تمام دن شامل ہیں، جس کا اختتام 21 فروری کو ہوتا ہے۔
15 فروری: تھپڑ کا دن (Slap Day)
اینٹی ویلنٹائن ویک کا آغاز تھپڑ کے دن سے ہوتا ہے، جو ہر سال 15 فروری کو منایا جاتا ہے، یہ دن ان تمام دل شکستہ لوگوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تکلیف دینے والوں اور چھوڑ کر جانے والوں کیلئے تمام جذبات کو بھلا کر زندگی میں آگے بڑھیں۔
16فروری: کک ڈے (Kick Day)
ہر سال 16 فروری کو ’’کِک ڈے‘‘ منایا جاتا ہے، جس کا مقصد زندگی سے تمام منفی خیالات، جذبات حتیٰ کہ لوگوں کو بھی نکال باہر کرنا ہے۔
17فروری: پرفیوم ڈے (Perfume Day)
پرفیوم ڈے 17 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد تمام منفی خیالات اور تلخیوں کو خاک میں ملا کر اپںی ذات کو خوشبو کے ذریعے اچھا محسوس کروانا ہے۔
18 فروری: فلرٹنگ ڈے (Flirting Day)
اینٹی ویلنٹائن ہفتہ کا چوتھا دن 18 فروری کو ’’فلرٹنگ ڈے‘‘ ہے، فلرٹنگ کا مطلب تفریح یا دوستی کے ذریعے کسی کو جاننے کا طریقہ ہے۔
19 فروری: اعتراف کا دن
اینٹی ویلنٹائن ویک میں ایک اور دن اعتراف کا دن ہے، جو ہر سال 19 فروری کو منایا جاتا ہے، اپنی تمام خوبیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان احساسات کا اعتراف بھی کیا جاسکتا ہے جو آپ اپنی پسند کے کسی خاص شخص سے چھپا رہے ہیں۔
20 فروری: مسنگ ڈے (Missing Day)
مسنگ ڈے میں 20 فروری کو بچھڑنے والے لوگوں کو یاد کیا جاتا ہے، یاد کرنے والے خواہش کرتے ہیں کہ کاش وہ جدا ہونے والوں کو اپنے احساسات بتا سکیں۔
21 فروری: بریک اپ ڈے (Break-Up Day)
بریک اپ ڈے 21 فروری کو منایا جاتا ہے، یہ دن اس بات پر زور دیتا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں مگر زندگی اور اسے جینے کی خواہش کبھی ختم نہیں ہونی چاہئے۔