نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) ویب میپنگ پلیٹ فارم ’ گوگل میپس ‘ کی وجہ سے ایک طالب علم اپنا امتحان دینے سے محروم ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ایک طالب علم نے امتحانی مرکز کا راستہ دیکھنے کیلئے گوگل میپس کا سہارا لیا جو اس کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوا۔
طالب علم امتحان میں شرکت کے لیے گھر سے روانہ ہوا لیکن وہ امتحانی مرکز کا راستہ نہیں جانتا تھا اس لئے اس نے مرکز کا نام گوگل میپس پر لکھا اور اس کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑا، آدھے گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد جب وہ گوگل کی بتائی لوکیشن تک پہنچا تو حیران رہ گیا۔
گوگل میپس کا راستہ فالو کرتا ہوا وہ جس جگہ پہنچا وہ غلط نکلی جس سے اس کی پریشانی بڑھ گئی اور پھر اس نے مقامی لوگوں سے پتہ پوچھ کر اپنا امتحانی مرکز ڈھونڈا مگر تب تک دیر ہو چکی تھی اور اس کے امتحان کا وقت گزر چکا تھا۔
طالب علم کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی زیر گردش ہے جس میں اسے امتحانی مرکز کے باہر کھڑے لوگوں کے ساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس موقع پر اسکے چہرے پر پریشانی بھی نظر آرہی ہے۔
గూగుల్ మ్యాప్ నమ్ముకుని మోసపోయిన ఇంటర్ విద్యార్థి
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) March 15, 2023
ఖమ్మం - చేరుకోవాల్సిన సెంటర్ కాకుండా వేరే లొకేషన్ చూపించిన గూగుల్ మ్యాప్. 27 నిమిషాల ఆలస్యంగా పరీక్షా కేంద్రంకు చేరుకున్న వినయ్ను లోపలకు అనుమతించని సిబ్బంది. పరీక్షా కేంద్రం నుండి తిరిగి ఇంటికి వెళ్లిపోయిన విద్యార్ధి#Khammam pic.twitter.com/Y39pbZ5az2