دنیا کے سب سے بڑے جِگسا پزل مقابلے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Published On 29 April,2023 11:03 pm

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین میں گزشتہ برس منعقد ہونے والے جگسا پزل کے بین الاقوامی مقابلے کو دنیا کا سب سے بڑا جگسا پزل مقابلہ قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ سپین کے شہر ویلاڈولِڈ میں سال 2022ء میں منعقد کیا گیا تھا جسے اب گینیز ورلڈ ریکارڈ میں آفیشلی دنیا کا سب سے بڑا پزل مقابلہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔

مقابلے میں مجموعی طور پر 44 ممالک کے 2 ہزار 293 افراد نے حصہ لیا، ان افراد نے انفرادی، جوڑوں اور چار، چار افراد کی ٹیم کی صورت میں مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

ورلڈ جگسا پزل فیڈریشن کے تحت منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کی ابتدا سال 2019ء سے ہوئی تھی، سال 2023ء کی 5 روزہ چیمپئن شپ کا انعقاد 20 ستمبر سے ہوگا۔