پینسلووینیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے 37 گھنٹے 44 منٹ اور 17 سیکنڈ طویل انٹرویو میراتھون ریکارڈ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست پینسلووینیا سے تعلق رکھنے والے روب اولیور (جو 1993 میں ایک حادثے کی وجہ سے مفلوج ہوگئے تھے) نے 2021 میں Perspectives on Healthcare نامی پوڈکاسٹ کا آغاز کیا، اس پوڈکاسٹ کا مقصد میڈیکل پیشہ ور اور مریضوں کے ساتھ مل کر صحت کے نظام کی مضبوطی اور کمزوری پر گفتگو کرنا تھا۔
روب اولیور نے 15، 15 منٹ کے انٹرویو کے لئے 137 افراد ترتیب دیئے جس میں 37 گھنٹے 44 منٹ اور 17 سیکنڈ کا وقت لگا۔
دورانِ ریکارڈنگ وہ ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کا وقفہ لیتے، ایسا کرنے کی وجہ وقت بچانا تھی تاکہ کئی گھنٹوں بعد وہ 30 سے 60 منٹ کے درمیان کا وقفہ لے سکیں۔