لینڈگراف: (ویب ڈیسک) محبت یا پاگل پن؟، باپ سے جُدا نہ ہونے کے لئے بیٹے نے نعش کو فریزر میں رکھ دیا۔
82 سالہ بیٹے نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے 101 سالہ والد کی نعش کو صرف اس لئے فریزر میں محفوظ کیا کیونکہ وہ ان کی جدائی برداشت نہیں کر سکتے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیٹے نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ اس نے اپنے والد جو 101 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے، کی نعش کو فریج میں محفوظ کیا تھا کیونکہ اگر وہ والد کی نعش کو اپنے آپ سے جدا کرتے تو وہ جدائی سہہ نہیں پاتے، مزید برآں وہ اپنے والد سے باتیں کرنا چاہتے تھے۔
نیدرلینڈز کے قصبے لینڈگراف میں ایک فیملی ڈاکٹر نے پولیس سے اپنے 101 سالہ مریض کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے بالآخر نعش کو بیٹے کے فریزر سے برآمد کیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بیٹے نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے والد کی نعش کو فریزر میں رکھنے کا فیصلہ اُس وقت کیا جس وقت ان کے والد 18 ماہ قبل قدرتی وجوہات کی وجہ سے وفات پاگئے تھے، بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ اُن سے بس باتیں جاری رکھنا چاہتے تھے۔