سگریٹ کے زیادہ استعمال سے امریکی شہری کی زبان کا رنگ تبدیل

Published On 13 July,2023 03:03 pm

اوہائیو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص کی زیادہ سگریٹ پینے کے باعث زبان سبز ہوگئی اور اس پر بال نما چیز بھی نمو دار ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایسا تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو میں سگریٹ پینے والے 64 سالہ شخص نے اینٹی بائیوٹکس کھانا شروع کیں تو صرف 2 ہفتے کے اندر ہی اس کی زبان کی رنگت بدلنے لگی جو بعد میں گہرے سبز رنگ کی ہوگئی۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بال نما چیز کیراٹن سے بنی ہے جو انسانی جسم میں عام ایک پروٹین بھی ہے، امکان ہے کہ یہ تمباکو نوشی کی وجہ سے بیکٹیریا زبان سے چپک گئے ہیں اور ان سے بال پھوٹنے لگے ہیں۔