شہری نے سر پر گھاس اُگا کر لوگوں کو حیران کر دیا، ویڈیو وائرل

Published On 13 July,2023 11:10 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) فلیٹس میں رہنے والے پودوں کے شوقین افراد گارڈن نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بالکنی یا گھر کے کسی کونے پر پودوں کے گملے رکھتے ہیں لیکن ایک شہری نے تو اپنے سر کو ہی گملا بنا دیا۔

بھارت میں ایک شہری نے اپنے سر پر گھاس اُگا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں شہری کے سر پر اُگی گھاس کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، شہری نے چار سال قبل سر میں بیچ ڈالا تھا اور پھر اس کی دیکھ بھال کی، وقت پر پانی دیتا رہا۔

 

شہری میڈیا سے گفتگو کے دوران بتا رہا ہے کہ کس طرح ہم اپنے سر پر گھاس اُگا سکتے ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ انسانی بال پودے کی افزائس کیلئے مٹی کا کام کرتے ہیں، میری کھوپڑی جڑوں کو دن بھر نم رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے۔

ویڈیو میں وہ کہہ رہا ہے کہ بعض اوقات پودے کی جڑوں سے سر پر زخم بن جاتے ہیں اور خون بھی نکلتا ہے، پھر بہت زیادہ تکلیف کی وجہ سے پوری پوری رات نہیں سو پاتا، زیادہ تر میں بیٹھ کر ہی نیند پوری کرتا ہوں۔