لاہور: (ویب ڈیسک) ایگزکوٹیڈائی نامی مچھلی زمین پر چلنے، پانی میں تیرنے اور یہاں تک کہ ہوا میں اڑنے کی قابل ذکر صلاحیت رکھتی ہے
ویسٹ انڈیز کے جزیرے بارباڈوس کو اس اڑنے والی ایگزکوٹیڈائی مچھلیوں کی سر زمین کہا جاتا ہے، یہ سمندری مچھلیاں لمبے پنکھ نما پروں سے لیس ہوتی ہیں جس کی وجہ سے شکاریوں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
مچھلی کی منفرد قسم ویسٹ انڈیز کی قومی علامتوں میں سے ایک ہے، اڑنے والی مچھلیوں کا سلسلہ لاکھوں سال پرانا ہے جس میں سب سے قدیم معروف فوسل، پوٹانیچتھس زنگیئنسس، تقریباً 235-242 ملین سال پہلے کے درمیانی ٹرائیسک دور سے تعلق رکھتا ہے۔
اڑنے والی مچھلیاں بنیادی طور پر سمندروں کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہیں، ان کا سامنا سمندر کی سب سے اوپری تہہ میں ہوتا ہے جو تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) گہری ہوتی ہے۔