20 شیروں کی دریا سے ایک ساتھ پانی پینے کی ویڈیو وائرل

Published On 08 July,2023 12:27 am

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں 20 شیروں کی دریا سے ایک ساتھ پانی پینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے مالامالا سفاری پارک کی سیر کے دوران سیاح نے دریا کے قریب شیروں کے ایک جھنڈ کو دیکھا جس کو فلمانے کیلئے وہ رک گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شیرنمودار ہوا، پھر ایک اور شیر سامنےآیا، پھر کئی شیر نیچے اترے اور قطار بنا کر سکون سے پانی پینے لگے۔

سیاح نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھ لیا، ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔