فلوریڈا : شکاریوں نے ریکارڈ 19 فٹ لمبا برمی ازگر پکڑ لیا

Published On 16 July,2023 07:18 am

فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) سانپ کے شکاریوں نے جنوبی فلوریڈا کے بگ سائپریس نیشنل پریزرو میں ایک ریکارڈ 19 فٹ لمبا برمی ازگر پکڑ لیا۔

رپورٹس کے مطابق اس طاقتور سانپ کا فی الحال نیپلز میں کنزروینسی آف ساؤتھ ویسٹ فلوریڈا میں معائنہ کیا جا رہا ہے۔

سانپ کو پکڑنے والے جیک والیری نامی طالب علم نے کہا کہ پچھلے سال میں نے اور میرے کزن نے ایک سانپ پکڑا تھا جو تقریباً 18 فٹ لمبا تھا اور ہمیں احساس ہوا کہ ہم اس سائز کے سانپ کو سنبھال سکتے ہیں۔

حکام نے سانپ کی پیمائش 19 فٹ اور 125 پاؤنڈ کی اور کہا کہ اس نے لمبائی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

خیال رہے کہ برمی ازگر سیارے کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک ہیں اور یہ جنوبی فلوریڈا میں بھی پائے جاتے ہیں جو مقامی جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔

فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے مطابق یہ ازگر ایک بڑا خطرہ ہیں اور اس لیے شکاریوں اور رہائشیوں کو ان کو مارنے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔