ممبئی: (ویب ڈیسک) سلمان خان، ایشوریا روئے اور اجے دیوگن کی مشہور زمانہ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ حقیقت بن گئی، بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب نوبیاہتا لڑکی شوہر کی غیر موجودگی میں چوری چوری اپنے آشنا سے ملنے اس کے گھر گئی جہاں اسے جاتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے دیکھ لیا۔
یہ غیر معمولی واقعہ ریاست بہار کے گاؤں ناردی گنج میں پیش آیا، گاؤں والوں نے اس عاشق کی خوب پٹائی لگائی جس کے پہلے ہی تین بچے ہیں۔
خاتون کے شوہر کو بلایا گیا جس نے مسئلے کا حل یہ نکالا کہ اپنی ہی بیوی کی شادی اس کے محبوب سے کروانے کا فیصلہ کیا۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے مطابق مذکورہ شخص کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے اور وہ ہندو رسم شادی کے مطابق لڑکی کی مانگ بھر رہا تھا۔