مشہور ریسلر انڈر ٹیکر شارک کے سامنے ڈٹ گئے، ویڈیو وائرل

Published On 17 July,2023 12:27 pm

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر انڈرٹیکر کی ایک ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے، اس میں سے وہ ساحل پر کھڑے ہیں اس کے شفاف پانی میں ایک چھوٹی شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور انڈرٹیکر کسی خوف کے بجائے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ان کی بیگم مشیل مک کول نے ریلیز کی ہے جسے ’میرا محافظ‘ کا نام دیا گیا ہے، اس ویڈیو میں ان کی بیگم ساحل کے پاس موجود ہیں جبکہ ان سے تھوڑی دور انڈرٹیکر پانی میں کھڑے ہیں اور شارک ان کے اردگرد گھوم رہی ہے۔

اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ اس سیارہ زمین پر کوئی شے نہیں جو ان (انڈرٹیکر) سے الجھ سکے۔

واضح رہے کہ 58 سالہ مشہور ریسلر نہایت اطمینان کے ساتھ وہاں کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شارک جھپٹ کر کسی بھی وقت حملہ کر سکتی ہے، دنیا بھر کے ساحلوں پر شارک عام افراد پر حملہ کر کے انہیں زخمی یا موت سے ہمکنار کر چکی ہیں۔

انڈرٹیکر کا اصلی نام مارک کیل اوے ہے، ان کی بیگم نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی، تاہم اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔