تائی پے: (ویب ڈیسک) تائیوان میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے پر شوہر کو جیل بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں بیوی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے جرم میں شوہر کو گرفتار کر کے 3 ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال مئی میں شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے بیوی اپنی بیٹی سمیت گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، جس کے بعد خاتون نے شوہر سے ہر قسم کا رابطہ ختم کر کے فون کالز اور میسجز کا بھی جواب دینا چھوڑ دیا تھا۔
تاہم کچھ مہینے گزر جانے کے بعد شوہر نے فیصلہ کیا کہ وہ بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر کے بیٹی اور ساس تک یہ پیغام پہنچائے گا کہ وہ اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہے، اس لیے آپ اس معاملے کو جلد از جلد ختم کروائیں۔
شوہر نے ساس اور بیٹی کو پیغام پہنچانے کے لیے بیوی کا فیس بک اکاؤنٹ 2 بار لاگ ان کیا تاہم جیسے ہی بیوی کو معلوم ہوا کہ اس کا فیس بک اکاؤنٹ شوہر نے ہیک کیا ہے تو اس نے شوہر کے خلاف شکایت درج کروا دی۔
تاہم بروقت کارروائی کے بعد عدالت نے بیوی کی مرضی کے بغیر اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرنے پر شوہر کو 3 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا۔