نئی دہلی : ( ویب ڈیسک ) بھارت میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی ایمانداری سے لوگوں کے دل جیت لئے۔
مسافر اکثر سفر کرتے ہوئے بسوں اور ٹیکسیوں میں اپنا سامان بھول جاتے ہیں اور زیادہ تر معاملات میں انکی قیمتی چیزیں ہمیشہ کے لیے کھو جاتی ہیں تاہم، کبھی کبھار چند نایاب واقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
نئی دہلی میں بھی ایک نایاب واقعہ سامنے آیا جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی ایمانداری کی وجہ سے لوگوں کے دل جیت لئے جب اس نے اپنی ٹیکسی میں سفر کرنے والے مسافر کو اس کا موبائل فون واپس کیا جسے وہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بھول گیا تھا۔
شاجن سیموئل نامی فٹنس کوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متاثر کن کہانی شیئر کی اور ٹیکسی ڈرائیور کی تعریف کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک دوست اپنا موبائل فون نئی دہلی ایئرپورٹ سے بک کرائی جانے والی ٹیکسی میں بھول آیا تھا اور پھر ہیرا لال مونڈل نامی ٹیکسی ڈرائیور نے ہوٹل میں آکر وہ موبائل فون اس تک پہنچایا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرائیور نے انہیں بتایا کہ اس نے پہلے بھی ایک بار ایسا کیا تھا جب ایک غیر ملکی کا پرس گم ہو گیا تھا۔
انہوں نے ڈرائیور کی تعریف کی اور کہا کہ ہیرالال جیسے ملازمین کمپنی کا اثاثہ ہیں، ہیرالال پہلے بھی ایسا کر چکے ہیں جب ایک غیر ملکی کا پرس گم ہوا تو اس نے وہ بھی واپس کر دیا، اس کے خون میں انسانیت ہے، براہ کرم، اس کا اچھی طرح خیال رکھیں۔
سیموئل نے فون واپس کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کی تصویر بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر بہت سے لوگ ہیرا لال کی ایمانداری سے متاثر ہوئے اور پوچھا کہ کیا موبائل مالک نے اسے اس کے حسن سلوک کا بدلہ دیا جبکہ بعض صارفین نے کمپنی سے ڈرائیور کو انعام دینے کی بھی درخواست کی۔
We booked Meru Cabs at Delhi Airport yesterday late evening.
— Shajan Samuel (@IamShajanSamuel) July 18, 2023
My colleague Vivek lost his phone in the cab we didn t have the driver s number , we thought we were never going to get the phone back, and gave up hopes,but to our surprise Hiralal Mondal the driver came to the hotel… pic.twitter.com/Z4ylNkWexc