چنیوٹ: (دنیا نیوز) ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے ہیموفیلیا کے مریض بچے کی دلی خواہش پوری کر دی۔
12 سالہ محمد وسیم کو ایک دن کیلئے اعزازی ڈی پی او چنیوٹ بنا دیا گیا، ننھے ڈی پی او کو پروٹوکول کیساتھ گھر سے دفتر لایا گیا، ڈی پی او عبداللہ احمد نے دفتر پہنچنے پر محمد وسیم کا استقبال کیا، بچے کو گلدستہ پیش کیا گیا۔
— Chiniot Police (@chiniot_police) September 9, 2023
ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے انچارج برانچز سے تعارفی ملاقات کی، ڈی پی او عبداللہ احمد نے ننھے ڈی پی او کو اپنی کرسی پر بٹھایا، ننھے ڈی پی او محمد وسیم نے پولیس افسران سے میٹنگ کی اور لوگوں کے مسائل بھی سنے۔
— Chiniot Police (@chiniot_police) September 9, 2023
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد نے کہا کہ ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچے نے پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ننھے بچے محمد وسیم کا حوصلہ، جذبہ قابل ستائش ہے،اپنی بیماری کو شکست دیکر زندگی کے سفر میں ترقی کرے گا۔
ننھے بچے محمد وسیم نے دلی خواہش پوری کرنے پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔