مگرمچھ کے پیٹ سے زندہ شخص کے باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل

Published On 22 December,2023 09:04 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر اکثر کئی ویڈیوز دیکھنے والوں کو خوف میں مبتلا کردیتی ہیں جن کا اثر انسانوں پر کچھ وقت تک رہتا ہے لیکن اس مرتبہ ایک ویڈیو نے کچھ ہی دیر میں یہ سب کچھ ضائع کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھنے والے افسوس اور خوف میں مبتلا ہوئے تاہم کچھ دیر بعد لوگوں نے اس کی حقیقت جان کر اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو مگرمچھ کے پیٹ کے اندر سے زندہ باہر آتے ہوئے دیکھا گیا جس پر لوگ اس واقعے کی ابتدائی تکلیف کے بارے میں سوچ کر خوف کا شکار ہوگئے تاہم حقیقت نے یہ سب کچھ ضائع کر دیا۔

 

ویڈیو دیکھنے والوں کو بعد میں پتا چلا کہ یہ مگرمچھ اصلی نہیں بلکہ روبوٹ ہے۔

اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 6 لاکھ سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا جبکہ اسے دیکھنے والوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے، اس ویڈیو پر صارفین نے حیرانی کا اظہار اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔