کمپنی ورزش کرنیوالے ملازمین کو تنخواہ کیساتھ بونس بھی دے گی

Published On 24 December,2023 11:22 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ ایک کمپنی محض صرف ورزش کرنے پر اپنے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ ساتھ بونس بھی دے؟۔

چین کے صوبے گوانگڈونگ میں واقع کاغذ بنانے والی ایک کمپنی جس کا نام ڈانگپو پیپر ہے، اپنے ملازمین کو روزانہ 2 میل دوڑنے پر بونس سے نواز رہی ہے۔

کمپنی نے اپنے سال کے آخر میں بونس پروگرام ملازمین میں ورزش کو فروغ دینے کیلئے ڈیزائن کیا ہے، جس کا مقصد روزانہ کی بنیاد پر ملازمین میں ورزش کو فروغ دینا ہے۔

کمپنی پالیسی کے مطابق ایک ملازم مکمل ماہانہ بونس کا اہل اسوقت ہوگا اگر وہ پورے مہینے 50 کلومیٹر دوڑ مکمل کر لے جبکہ 40 کلومیٹر دوڑنے والے کو بونس کا 60 فیصداور 30 کلومیٹر دوڑنے پر بونس کا 30 فیصد دیا جائے گا۔