اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی ہال میدانِ جنگ بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران کھانے میں پنیر نہ ہونے پر مہمانوں کا پارہ ہائی ہوگیا اور یوں ہال میدانِ جنگ میں بدل گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے کی کرسیوں اور تھپڑوں سے تواضع کی جبکہ بیچ بچاؤ کروانے والوں کو بھی خوب پھینٹی لگائی گئی۔
— TIMES NOW (@TimesNow) December 21, 2023
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی میں شریک لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں اور تھپڑوں کی بارش کر رہے ہیں۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھ کر لگتا ہے تیسری جنگ عظیم پنیر پر ہوگی جبکہ دوسرے نے لکھا کہ یہ لوگ کرسیاں توڑ کر پنیر کے پیسے وصول کر رہے ہیں۔