آرمینیا: (ویب ڈیسک) نوجوان نے چلتے ٹرک پر 44 پل اپس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
آرمینیائی نوجوان نے دو چلتے ہوئے ٹرک کے درمیان کھڑی بار پر 44 اپل پس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔
18 سالہ نوجوان گریگور مانوکیان نے یہ کارنامہ اپنے کوچ رومن سحرادیان کے ساتھ تربیت حاصل کرنے کے بعد انجام دیا، اس دوران ٹرکوں کو کم از کم 3.1 میل فی گھنٹہ کی رفتار برقرار رکھنا تھی۔
— Guinness World Records (@GWR) December 18, 2023
انہوں نے جی ڈبلیو آر حکام کو بتایا کہ میری سخت تربیت کی وجہ سے یہ ریکارڈ میرے لئے مشکل نہیں تھا، مجھے لگتا ہے کہ میں 50 پل اپس کر سکتا تھا لیکن میں نے 44 پر ہی رکنے کا فیصلہ کیا۔
مانوکیان کا کہنا تھا کہ 44 پل اپس پر اس لئے رکا تاکہ اپنے ریکارڈ کو ان ہیروز کے نام کر سکوں جو 44 روزہ آرٹسخ کی بدقسمت جنگ میں ہلاک ہوگئے تھے جس میں ہزاروں آرمینیائی شہری بھی شامل تھے۔
آرمینیائی نوجوان نے کہا کہ وہ اس وقت ہوائی جہاز سے پل اپ کرنے کیلئے اسی طرح کا ریکارڈ بنانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔