خطرناک طوفان میں اڑ جانے والا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا

Published On 16 December,2023 09:59 pm

ٹینسی: (دنیا نیوز) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، جنوبی امریکہ میں خطرناک طوفان کے باعث اڑ جانے والا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکہ کے شہر ٹینسی میں خوفناک طوفان اور گرد وغبار کا بگولہ ایک گھر سے ٹکرایا اور 4 ماہ کے بچے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔

بچے کے والدین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خوفناک طوفان ہمارے گھر کے چھت کو اڑانے کے ساتھ ساتھ جھولے میں پڑے ہمارے بچے کو بھی ساتھ اڑا کر لے گیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ہم نے بچے کی تلاش جاری رکھی اور ہمیں بچہ موسلا دھار بارش میں ایک گرے ہوئے درخت میں زندہ سلامت پھنسا ہوا مل گیا، بچہ صحیح سلامت ہے تاہم اسے کان کے پاس معمولی چوٹ آئی ہے۔