نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں شہری کی ٹانگوں کی مدد سے گاڑی چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی شہری کرتب دکھانے کے انداز میں ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ کر ٹانگوں کی مدد گاڑی چلا رہا ہے، جس پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ویڈیو میں کار میں بیٹھا شخص ڈرائیونگ سیٹ کی بجائے ساتھ والی پیسنجر سیٹ پر بیٹھ کر اپنے ہاتھوں کے بجائے ٹانگوں سے گاڑی کو کنٹرول کر رہا ہے، یہ ویڈیو ایک اور گاڑی سے بنائی گئی ہے اور جب دوسری گاڑی نے اسے اوور ٹیک کیا تو یہ منظر نظر آیا۔
— Gagan (@1no_aalsi_) December 13, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، بعض لوگوں نے پرمزاح انداز میں تبصرہ کیا کہ اسی لیے ٹیسلا انڈیا نہیں آرہا ہے، دو روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر چلنے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 90 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ اسے لگ بھگ دو ہزار لائیکس بھی ملے ہیں۔