سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے کتے سے مشابہت رکھنے والے دنیا کے تیز ترین روبوٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
جنوبی کوریا کے سائنس دانوں کے بنائے گئے کتے سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ نے 19.87 سیکنڈز میں 328 فٹ کا فاصلہ طے کر کے چار ٹانگوں والے تیز ترین روبوٹ کا اعزاز حاصل کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کوریا کی دی ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری کے بنائے گئے کتے نما روبوٹ نے کم وقت میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا، روبوٹ نے یہ فاصلہ 18.12 کلومیٹر فی گھنٹے کی اوسط رفتار سے طے کیا۔
روبوٹ کے ڈیزائنر ینگ ہا شِن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمیولیشن میں یہ اس سے بھی زیادہ رفتار پر جا سکتا ہے لیکن اس کو ابھی حقیقی دنیا میں آزمایا نہیں گیا ہے۔