جنوبی کیرولینا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے زبردستی کیک کھلانے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی رہائشی خاتون شیرون شوارٹز اپنے شوہر کو اپنے ہاتھ سے تیارہ کردہ کیک کھلانا چاہتی تھی۔
خاتون نے کیک تیار کرنے کے بعد جب اپنے شوہر کو پیش کیا تو اس نے کھانے سے انکار کر دیا تھا، متقولہ نے جب زبردستی کھلانے کی کوشش کی تو ملزم نے چاقو ان کے پیٹ میں گھونپ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت 85 سالہ اسٹیون شوارٹز کے نام سے ہوئی جس نے دسمبر 2023 کو بیوی شیرون شوارٹز کو قتل کیا۔
پولیس نے 81 سالہ مقتولہ کی نعش کو ملزم کے گھر سے برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا، اسٹیون شوارٹز کے جسم پر بھی زخم پائے گئے۔
ملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ میں نے اسے قتل کر دیا لیکن مجھے کچھ یاد نہیں کہ اُس وقت ہمارے درمیان کیا ہوا تھا، اہلیہ مجھے بہت پیاری کرتی تھی، اس کی خواہش تھی کہ میں اچھے سے اچھا کھانا کھا کر جلد صحت یاب ہو جاؤں۔
پولیس نے ملزم کا ہسپتال سے معائنہ کروانے کے بعد گرفتار کر لیا، اسے 2 جنوری 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔