امریکی سکوبا ڈائیور کا شارک سے 23 برس سے گہری دوستی کا دعویٰ

Published On 20 December,2023 06:59 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک سکوبا ڈائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایک 15 فٹ لمبی شارک سے گہری دوستی ہے اور اس دوستی کو اب لگ بھگ 23 برس ہوگئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جم ابرنیتھی نامی اس سکوبا ڈائیور کا کہنا ہے کہ اس نے شارک کا نام ’ایما‘ رکھا ہے، ایما اسکے لیے ایک قوی الجثہ اور خطرناک شکار کرنے والی مچھلی کے بجائے بالکل ایک کھیلنے والے کتے جیسی ہے۔

جم ابرنیتھی اور ایما کی پہلی ملاقات یا مڈ بھیڑ 2001 میں اس وقت ہوئی جب وہ ایک فشنگ ہک کو اسکے منہ سے نکالنے سمندر کے اندر گیا تھا، اسکے بعد سے اب یہ دونوں ایک دوسرے کے دوست چکے ہیں۔

جب بھی بھاماس کے ٹائیگر بیچ کے سمندر میں جم پانی کے اندر جاتا ہے تو ایما اسکے قریب آجاتی ہے اور اپنا سر اسکے سر سے رگڑتی ہے جو کہ جم سے قربت اور دوستی کی علامت ہوتی ہے۔