باراتیوں کو مٹن نہ دینے پر دولہا بغیر شادی کئے واپس لوٹ گیا

Published On 26 December,2023 01:42 pm

تلنگانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں باراتیوں کو مٹن نہ دینے پر دولہا بغیر شادی کئے واپس لوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والی دلہن کی جگتِال سے بارات آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے والوں کی فرمائش پر بارات کو دیئے گئے کھانے کے مینیو میں مٹن کو شامل نہ کرنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا، معمولی تلخ کلامی بڑے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

جھگڑا ختم کرانے کیلئے بالآخر پولیس کی مدد لینا پڑ گئی، جھگڑا تو ختم گیا لیکن دولہے میاں گھر والوں سمیت بارات لے کر واپس روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لڑکے کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ بارات کے ساتھ آئے مہمانوں کے سامنے ہماری ناک کٹ گئی ہماری توہین کی گئی، اس لیے وہ یہ رشتہ مزید قائم نہیں رکھ سکتے۔

واضح رہے کہ دولہا اور دلہن کی منگنی گزشتہ ماہ نومبر میں ہی ہوئی تھی۔