منسک: (ویب ڈیسک) بیلاروس سے تعلق رکھنے والاایک پینٹر اپنے انوکھی مہارت کی وجہ سے کافی مشہور ہورہا ہے جس میں وہ 10 برش کو ایک ساتھ پکڑ کر پینٹنگ کرتا ہے۔
ایک ہی پینٹ برش کو مہارت سے استعمال کرنا زیادہ تر لوگوں کوبہت مشکل لگتا ہے لیکن ایک ہی وقت میں دس برشوں سے پینٹنگ کرنا ، ذرا تصور کریں؟ یہ تکنیک ایجاد کرنے والے بیلاروس کے شہری اور مصور سرج فیلینگر ہیں۔
سرج ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اس منفرد تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کا اس مہارت میں کوئی استاد نہیں ہے ، انہوں نے یہ تکنیک خود ہی سیکھی ہے۔
دراصل سرج فیلینگر ایک دن پینٹنگ بنانے کے دوران ہر برش کو بار بار تبدیل کرنے سے تنگ آگئے تھے جس کے بعد ہی ان کے ذہن میں ایک ہی وقت میں متعدد پینٹ برش ایک ساتھ استعمال کرنے کا خیال آیا۔