متحدہ عرب امارات: پاکستانی شہری کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری نکل آئی

Published On 31 December,2023 01:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری محمد انعام کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری محمد انعام نے یو اے ای میں صرف 15 درہم کا ٹکٹ خریدا تھا جس کی بنیاد پر وہ ارب پتی گیا، خوش قسمت نوجوان نے 1 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جیتی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف قسم کے لکی ڈراز اور ریفلز کے حوالے سے کافی مشہور ہے جن میں بہت ساری سکیموں میں بڑی نقد رقم، لگژری کاریں، ریئل سٹیٹ اور گولڈ کے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔

انعام جیتنے والا خوش قسمت پاکستانی شہری محمد انعام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں اور وہاں ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔