پائلٹس کا ڈیوٹی ختم ہونے پر طیارہ اڑانے سے انکار، مسافر خوار

Published On 29 December,2023 08:53 am

جے پور: (ویب ڈیسک) بھارت میں پائلٹس نے ڈیوٹی ختم ہونے پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مسافر خوار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں 10 فلائٹس کے پائلٹ نے طیارے کو چھوڑتے ہوئے پرواز اڑانے سے انکار کر دیا۔

دراصل ایف ڈی ٹی ایل اصول کے مطابق ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے کے بعد پائلٹ کی ڈیوٹی ختم ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لمیٹیشن کے تحت پائلٹس نے مزید ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ لیا۔

پائلٹس کی وجہ سے دس میں سے 8 فلائٹس جے پور ایئرپورٹ پر کھڑی رہیں، دو پروازوں کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

پروازوں میں انڈیگو کی 2، ایئر انڈیا کی 5، وِستارا کی 1 اور الائنس ایئر کی 2 فلائٹس میں ایف ڈی ٹی ایل ہوا، جس سے 1600 مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔