مسافر کی جہاز کے انجن میں سکے ڈالنے کی انوکھی حرکت

Published On 09 March,2024 05:53 pm

بیجنگ :(ویب ڈیسک )چین کے ایئرپورٹ پر مسافر کی جہاز کے انجن میں سکے ڈالنے کی انوکھی حرکت نے عملے کی دوڑیں لگوا دیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ چینی کمپنی سدرن ایئرلائنز کی فلائٹ سی زیڈ 8805 میں پیش آیا، جہاز نے جنوبی شہر سنیا سے صبح 10 بجے بیجنگ کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاز نے ابھی اڑان بھی نہ بھری کے مسافر نے شرارت کرتے ہوئے چند سکے اس کے انجن میں ڈال دیئے۔


 مسافر جس کی شناخت سرکاری میڈیا کی جانب سے ظاہر نہیں کی گئی،اس مسافر کا کہنا ہے کہ تین سے پانچ سکے جہاز کے انجن میں ڈالے، مسافر کے اعتراف کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران سکوں کو تلاش کر کے نکال لیا گیا ، تاہم انتظامیہ نے یہ نہیں بتایا گیا کہ سکوں کی تعداد کتنی تھی۔