پالتو کتے نے گھر میں موجود دہائیوں پرانا بم برآمد کر لیا

Published On 30 March,2024 10:20 am

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) ایک پالتو کتے نے گھر کے صحن میں موجود دہائیوں پرانا بم برآمد کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا ہے جہاں ایک پالتو کتے نے مالک کے گھر میں کھدائی کرتے ہوئے خطرناک بم برآمد کیا ہے۔

شہر جیکس وِل سے تعلق رکھنے والے میتھیو سمز نے مقامی نیوز کو بتایا کہ اس کا پالتو کتا گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا جب اس نے گیراج کے پاس ایک دھاتی چیز کا پتہ لگایا۔

میتھیو نے کہا کہ میں اس وقت تک پتہ نہیں لگا پایا جب تک میں نے اسے تھوڑا باہر نہیں نکال لیا اور جب میں نے دیکھ لیا یہ کیا ہے تو پھر میں نے اسے آہستگی سے نیچے رکھ دیا، یہ ایک فٹ لمبا بم تھا اور اس کا وزن تقریباً 10 پاؤنڈ تھا، انہوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس اور بم سکواڈ کو دی جو کہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بم کا جائزہ لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر اس کی بوسیدہ حالت کی بنیاد پر ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ کئی دہائیوں سے دفن تھا، بم سکواڈ کی جانب سے بم کو منتقل کرنے سے پہلے قریبی گھروں کو خالی کر دیا گیا، تاہم اس بم کی تاریخ و حقیقت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔