نیویارک :(دنیانیوز) کتوں کے لیے ہوائی جہاز کا سفر آرام دہ بنادیا گیا، بارک ایئر لائن نے کتوں کے لیے خصوصی فلائٹ متعارف کرادی۔
سفر کے دوران کتوں کو کھانے پینے کے ساتھ سپیشل پروٹوکول بھی دیا جاتا ہے، بارک ائیر لائن دنیا کی پہلی ائیر لائن ہے جو خاص طور پر کتوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جس میں کتے اپنے مالک کے ساتھ آرم دہ سفر کے مزہ لے سکتے ہیں۔
بارک ائیر لائن میں کتوں اور ان کے مالکان کے لیے پریمئیم پروازیں شروع کی گئی ہیں، جس کا آغاز نیویارک سے لاس اینجلس اور لندن کے راستوں سے ہوگا، ائیر لائن کا بین الاقوامی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار ڈالر جبکہ ڈومیسٹک فلائٹس کا یکطرفہ کرایہ 6 ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔
واضح رہے اس منفرد سروس کا مقصد کتے کے مالکان کو طویل سفر میں پیش آنے والے چیلنجز سے نکالنا ہے۔