دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 برس کی عمر میں چل بسیں

دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 برس کی عمر میں چل بسیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام اناہ کانابرو لیوکاس ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک نن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون 1908 میں پیدا ہوئی تھیں جن کی موت کی تصدیق گزشتہ روز 30 اپریل کو کی گئی، نن نے اپنی زندگی کی 110 بہاریں دیکھنے پر پاپ فرانسس سے سالگرہ کی مبارک باد بھی وصول کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نن اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے کا ٹائٹل جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کی موت کے بعد آیا جن کا انتقال رواں سال جنوری میں 116 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

صرف اتنا ہی نہیں اب یہ ٹائٹل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایتھل کیٹرہم کے پاس چلا گیا ہے جن کی عمر اس وقت 115 برس ہے۔