چینی شہری کی چھوٹی آنکھوں کو نیند سمجھ کر گاڑی نے الارم بجانا شروع کردیا

Published On 24 June,2025 10:03 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں گاڑی کے مانیٹرنگ سسٹم نے ڈرائیور شہری کی انتہائی چھوٹی آنکھوں کو نیند سے تعبیر کرکے الارم بجانا شروع کردیا۔

ایک چینی بلاگر نے اپنی گاڑی میں مانیٹرنگ سسٹم (DMS) میں ان غلط الارم کی شکایت کی اور بتایا کہ میری بس آنکھیں چھوٹی ہیں، میں نیند میں نہیں ہوتا۔

سسٹم نے بار بار ڈرائیور کو’ڈریونگ ڈسٹرکشن‘ یا ’نیند‘ کی تنبیہات بھیجیں کیونکہ اس کی آنکھوں کا حجم بہت چھوٹا تھا۔ مزید برآں کچھ صورتوں میں ڈرائیور کے چہرے کا زاویہ اور اونچائی بھی تنازعے کا سبب بنی۔

واضح رہے کہ دیگر برانڈز میں بھی یہی صورتحال پیش آچکی ہیں، جنرل موٹرز کمپنی نے بھی مذکورہ ڈرائیور کی چھوٹی آنکھوں کو نیند پر محمول کرکے ’زیادہ تھکاوٹ‘ پر خبردار کیا۔

اسی طرح لی آٹوز لانٹو نے سردی میں آٹومیٹک اے سی خود بہ خود آن کردیا جبکہ نیو ای ٹی 7 نے بھی ڈرائیور کو غیر چوکنا اور تھکا ہوا قرار دے کر وارننگ دی۔