لندن: (ویب ڈیبسک) برطانیہ میں 2 بھالو فوڈ سٹور میں گھس کر پورے ہفتے کی شہد کی سپلائی کھا گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ بھالو مش اور لوسی 2 روز قبل جنوب مغربی انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک ’وائلڈ ووڈ ڈیون‘ سے فرار ہو کر سیدھا ایک فوڈ سٹور پر گئے اور وہاں موجود شہد کی پورے ایک ہفتے کا شہد ہڑپ کر گئے۔
پارک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بھالوؤں سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن پھر بھی احتیاطاً بھالوؤں کو دیکھنے کیلئے آئے تمام لوگوں کو محفوظ عمارت میں لے جایا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ دونوں بھالو تقریباً ایک گھنٹے تک پارک سے باہر رہے اور جب تک اُنہیں پارک میں واپس نہیں لے جایا گیا اس وقت تک سی سی ٹی وی کے ذریعے مسلسل ان کی نگرانی کی جاتی رہی، دونوں بھالو پارک واپس پہنچتے ہی فوراً سو گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے کہ آخر دونوں بھالو پارک سے فرار ہونے میں کامیاب کیسے ہوئے۔