باپ کا ایک سال کی بیٹی کو کسٹم پِنک رولز رائس کا تحفہ

Published On 25 June,2025 08:53 am

دبئی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں بھارتی بزنس مین ستیش سنپال نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنی ایک سالہ بیٹی عیشیلا سنپال کو ایک خاص تحفہ دیا، انہوں نے اپنی بیٹی کیلئے ایک کسٹم پِنک رولز رائس گفٹ کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ستیش سنپال اور ان کی بیوی تابندہ سنپال اپنی بیٹی کو رولز رائس کی چابی دے رہے ہیں، اس ویڈیو میں پینٹ کی ہوئی خوبصورت رولز رائس اور اس کے اندر کی تمام پِنک لوازمات دکھائے گئے۔

گاڑی کے نام پلیٹ پر ”مبارک ہو عیشیلا“ لکھا تھا اور ایک نوٹ میں کہا گیا کہ یہ گاڑی انگلینڈ میں عیشیلا کیلئے خاص طور پر تیار کی گئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ستیش سنپال نے اپنی بیٹی کو تحفے دینے میں بھرپور محنت کی ہو، اس سے پہلے فروری میں انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ کا شاندار جشن منایا تھا، جس میں بالی وڈ کے مشہور ستارے جیسے راحت فتح علی خان، تمنا بھاٹیہ اور عاطف اسلم شریک ہوئے تھے۔

اس سالگرہ کے موقع پر ایٹلانٹس دی رائل، دبئی کو ایک جادوئی سرمائی منظر میں بدل دیا گیا تھا اور عیشیلا نے ایک شہزادی کے انداز میں گلابی لباس پہنا تھا۔

ستیش سنپال، جو دبئی میں این ای اے ایکس ڈویلپمنٹس کے بانی ہیں، ایک کامیاب اور پُرعزم کاروباری شخصیت ہیں، ان کی کاروباری کامیابیوں کے ساتھ ساتھ وہ یوگنڈا میں پانی کی کمی اور بھارت کے دیہی علاقوں میں بیواؤں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کام کرتے ہیں۔

بھارتی بزنس مین ستیش سنپال اپنی شاہانہ طرز زندگی کیلئے مشہور ہیں اور لگژری گاڑیوں کا گہرا شوق رکھتے ہیں۔