ارتھ کیرولینا :(دنیا نیوز) امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک خاتون نے لاٹری میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ بڑی لاٹری جیتے گی۔
نارتھ کیرولینا کے شہر نیش وِل کی رہائشی پیٹریشیا بیٹل نے بتایا کہ اُن کے شوہر اکثر کہتے ہیں تھے کہ ’تم ایک دن بڑی لاٹری جیتو گی، بے بی‘ ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔
اس سے اگلے دن پیٹریشیا نے 5 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا، اور جب نتیجہ نکلا تو وہ حیران رہ گئیں، خاتون نے واقعی 1.5 لاکھ ڈالر جیت لیے تھے۔
لاٹری جیتنے پر پیٹریشیا کا کہنا ہے ’میں اتنی خوشی اور گھبراہٹ میں تھی کہ گاڑی بھی نہیں چلا سکی۔
انہوں نے یہ لاٹری ٹکٹ نیش وِل کی ایک دکان سے خریدا تھا، اور قسمت نے واقعی ان کا ساتھ دیا، نارتھ کیرولائنا کی پیٹریشیا بیٹل کی 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت کے ساتھ ساتھ ایک اور دلچسپ پہلو بھی سامنے آیا ہے، اس لاٹری گیم سے حاصل ہونے والی آمدن سے نیش کاؤنٹی میں تعلیم کے شعبے کو بڑا فائدہ ہوا ہے۔
’سپر لوٹریا‘ نامی گیم گزشتہ سال جولائی میں متعارف کروائی گئی تھی، جس میں 1.5 لاکھ ڈالر کے کل 6 انعامات رکھے گئے تھے، ان میں سے تین انعامات ابھی باقی ہیں، یعنی مزید خوش نصیب افراد انعام جیت سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں نیش کاؤنٹی نے لاٹری سے حاصل ہونے والی رقم سے 5 کروڑ ڈالر کے تعلیمی گرانٹس حاصل کیے، جنہیں نئے سکولوں کی تعمیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔