حیدرآباد: گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سالہ بچہ تھانے پہنچ گیا

Published On 27 June,2025 09:27 am

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر معصوم بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے آیا اور 2 خواتین کے خلاف شکایت کی کہ وہ کھیلنے نہیں دیتی ہیں۔ 

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے محلہ دار خواتین کی شکایت درج کرائی۔ 

بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی محلے کی گلیوں میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں، موقع پر موجود پولیس افسر نے بچے کی شکایت سن کر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔