مادہ ریچھ نے اپنے بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر جھیل پار کرائی، ویڈیو وائرل

مادہ ریچھ نے اپنے بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر جھیل پار کرائی، ویڈیو وائرل

مچھیرے اِزی ڈروسٹ نے بتایا کہ وہ اور ان کا ایک دوست نیو سیلم میں واقع کوابِن ریزروائر میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے جب انہوں نے تیرتی ہوئی مادہ ریچھ کو اپنے دو بچوں کو پانی کے پار لے جاتے ہوئے دیکھا۔

ڈروسٹ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ یہ کیا ہی حیرت انگیز منظر تھا اور اس دوران ہم نے کچھ اچھی مچھلیاں بھی پکڑیں۔

ریچھوں کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ جانور میٹھے پانی کے دریا، تالاب اور جھیلوں میں ڈیڑھ میل سے زیادہ تیر سکتے ہیں۔