نیا بجلی میٹر لگتے ہی شہری کو ایک لاکھ 70 ہزار کا بل موصول

Published On 17 July,2025 09:11 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کمپنی نے نیا میٹر لگاتے ہی اگلے روز شہری کو ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔

بجلی کا نیا میٹر لگ جائے تو یقیناً شہری احتیاط سے بجلی استعمال کرتے ہیں اور ریڈنگ چیک کرتے رہتے ہیں کہیں بل زیادہ نہ آجائے، لیکن بھارت میں ایک شخص کے گھر بجلی کا نیا میٹر لگا اور کمپنی نے اگلے ہی روز اسے ایک لاکھ 70 ہزار 776 روپے کا بل بھیج دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شہری کا کہنا ہے کہ ابھی کل ہی بجلی کا نیا میٹر لگا ہے اور آج بل ایک لاکھ 70 ہزار 776 روپے کا بھیج دیا ہے، ایسے بل بھیجیں گے تو کیا ہوگا۔

شہری کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پچھلے تین جنم کی بجلی چوری کا بل ایک ساتھ بنا دیا ہے یہ سمارٹ میٹر ہے، جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ حکومت اس مسئلے پر کیوں آنکھیں کر رہی ہے، روز ایک ہی مسئلہ کسی کے گھر میں دہرایا جاتا ہے، کوئی اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کر رہا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ہوسکتا ہے اس کے بل کے ساتھ گھر کی تعمیر کی لاگت بھی شامل کی گئی ہو۔