بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں کمپنی نے ملازمین کو بونس دینے کیلئے دوڑ لگانے کی عجیب و غریب شرط عائد کر دی۔
چین میں کمپنی نے ملازمین کو اپنے سالانہ بونس کو براہ راست ان کی جسمانی فٹنس اور ورزش کے معمولات سے جوڑنے کی ترغیب دینے کیلئے غیرمعمولی اور دلچسپ طریقہ تلاش کیا۔
گوانگ ڈونگ پو پیپر کمپنی جو گوانگ دونگ صوبے میں واقع ہے، کمپنی نے حال ہی میں روایتی کام کی کارکردگی کی پیمائش کے بجائے صرف جسمانی فٹنس پر مبنی بونس کا ڈھانچہ نافذ کیا ہے۔
کمپنی کے چیئرمین لن زیونگ فٹنس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔
ژی یونگ چاہتے ہیں کہ صحت اور تندرستی پوری کمپنی میں پھیلے اور ملازمین کو اپنی مالی کمائی کو بڑھانے کے لئے اپنی صحت کو ترجیح دینی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق ملازمین کی سالانہ بونس کا تعین ان کے میلوں کی تعداد سے کیا جاتا ہے جو وہ ہر ماہ دوڑتے، چلتے یا پیدل سفر کرتے ہیں خاص طو رپر وہ ملازمین جو ماہانہ کم از کم 62 میل کا فاصلہ طے کرتے ہیں وہ اپنی ماہانہ تنخواہ کا 130 فیصد سالانہ بونس حاصل کرتے ہیں۔
جو لوگ کم از کم 31 میل فی ماہ دوڑتے ہیں انہیں ان کی ماہانہ اجرات کے برابر بونس ملتا ہے۔
ان فاصلوں کو درست طریقے سے مانیٹر کرنے کیلئے کمپنی کے 100 ملازمین ایک خصوصی ایپ پر اپنے مائلیج کو لاگ ان کرتے ہیں جس سے انتظامیہ کو مؤثر طریقے سے اپنی پیشرفت کو ٹریک کرنے میں مدد ملتی ہے۔