دبئی: (ویب ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کی دنیا ہر دن ایک نیا حیران کن منظر دکھا رہی ہے اور دبئی اس دوڑ میں سب سے آگے ہے، ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔
دبئی کے امارات ٹاور کے قریب ایک انسان نما روبوٹ کو دوڑتے ہوئے سڑک عبور کرتے دیکھا گیا، جسے ایک کار کے اندر سے فلمایا گیا، روبوٹ کے پیچھے ایک شخص چل رہا ہے جسے اس کا آپریٹر سمجھا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو نازش خان نامی صارف نے ’Welcome to the future‘ کے کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اے آئی نہیں، یہ دبئی ہے، جہاں مستقبل ہمارے درمیان چلتا ہے!‘
ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’دبئی واقعی کبھی حیران کرنا نہیں بھولتا۔‘
جبکہ کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز اپنایا، ’کہیں نوکری ڈھونڈنے جا رہا ہے؟ یا واش روم کی جلدی ہے؟‘، ایک اورصارف نے لکھا، ’اس گرمی میں کوئی بھی نہ ٹھہرے، بھاگ میرے لال‘۔