بنوں: قتل کے قیدی کی میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن

Published On 03 August,2025 01:36 pm

بنوں: (ویب ڈیسک) بنوں کی سینٹرل جیل کے قیدی نے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

بنوں میٹرک بورڈ کے امتحانات میں سینٹرل جیل کے قیدی دل دراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا، قیدی دل دراز خان نے تعلیمی بورڈ بنوں میں پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور 1200میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔

واضح رہے کہ دل دراز خان قتل کے مقدمے میں بنوں سینٹرل جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔