ٹوکیو: (ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر جاپانی کیمرہ مین کے رقص نے دھوم مچا دی۔
ویڈیو میں کیمرہ مین نے گانے کے ساتھ اپنے رقص کے سٹیپس کو اتنی مہارت سے ہم آہنگ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے، وہ نہ صرف ہر ایک فریم کو بالکل صحیح طریقے سے کیپچر کر رہا تھا، بلکہ اس کی ہر حرکت گانے کی بیٹ کے ساتھ میل کھاتی تھی۔
یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اور اب تک اس نے تقریباً 8 ملین ویوز اور 2 لاکھ لائکس حاصل کر لئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے کیمرہ مین کی انرجی کی بے حد تعریف کی اور کئی لوگوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ اس نے خواتین سے بھی بہتر رقص کیا۔
ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ’اس کیمرہ مین کو ایوارڈ ملنا چاہیے‘ اور ’یہ رقص کا نیا لیول ہے‘ جیسے الفاظ سے اس کی مہارت کو سراہا گیا، کچھ صارفین نے تو کہا کہ اس کی ’وائب‘ کسی اور ہی سطح پر ہے اور وہ ان لوگوں سے زیادہ جو صرف رقص کے سٹپس پر فوکس کرتے ہیں۔
ایک صارف نے تو یہاں تک لکھا کہ وہ کیمرہ مین نہیں ہے، وہ ایک مکمل ڈانسر ہے جو کیمرہ کو ایک پراپ کے طور پر استعمال کرتا ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ کیمرہ مین کی وائبس کسی اور ہی سطح پر ہیں، ماڈلز سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ رقص کر رہا ہے!‘ ’ویڈیو گرافر کا رقص سب ویڈیوز میں سب سے بہترین ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’بڑی مشکل‘ ایک مشہور بالی ووڈ گانا ہے جو 2001 کی فلم ’لجّا‘ سے ہے، اور اس میں مادھوری ڈکشت اور منیشا کوئرالہ نے رقص کیا تھا۔