بھارت: شوہر کی جانب سے انوکھے مطالبے پر بیوی تھانے پہنچ گئی

Published On 21 August,2025 08:54 am

اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر کی جانب سے انوکھے مطالبے پر بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں نوجوان کو اداکارہ نورا فتیحی کا اس قدر جنون ہوا کہ اس نے بیوی کو بالکل اس جیسا بنانے کا فیصلہ کیا۔

شوہر کی جانب سے انوکھے مطالبے پر بیوی تھانے پہنچ گئی، سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر شیوم اجول پر الزام ہے کہ انہوں نے بیوی شانوی کو دن میں تین گھنٹے جم میں گزارنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ اگر وہ ورزش کا مطالبہ پورا کرنے میں ناکام رہی تو اسے کھانا دینے سے انکار کر دیا، شوہر اکثر یہ کہتا رہتا تھا کہ وہ کسی نورا فتیحی جیسی لڑکی سے شادی کر سکتا تھا، خاتون نے پولیس سے کہا کہ مجھے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کی شادی نوجوان سے 6 مارچ 2025 کو ہوئی جس کے بعد سے سسرال والے شکل و صورت پر طعنے دیتے تھے۔