پسند کی شادی سے انکار پر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

Published On 27 August,2025 09:16 am

اجمیر: (ویب ڈیسک) یوں تو بالی ووڈ کی فلم ’’شعلے‘‘ میں ویرو کا ٹنکی والا معروف سین بھی حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا لیکن اب حال ہی میں کچھ اسی قسم کے مناظر ایک بار پھر دیکھے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجمیر کے ضلع بیور میں، ایک نوجوان زیر تعمیر ہائی ٹینشن ٹاور پر اس وقت چڑھ گیا جب لڑکے کے گھر والوں نے اس کی پسند کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

اس ڈرامائی منظر نے دیکھنے والوں کیلئے فلم شعلے کی یادیں تازہ کر دیں، جب نوجوان احتجاجاً بجلی کے ٹاور کے اوپر چڑھ گیا اور اس وقت اترنے سے انکار کرتا رہا جب تک گھر والے رضامند نہ ہوجائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے گھر والوں کے مسلسل انکار کے بعد معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر سنگین ہوگیا کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑگئی، پولیس نے اس منظر میں انٹری دی اور نوجوان کو بجلی کے ٹاور سے نیچے اترنے پر آمادہ کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بھارت میں اس نوعیت کے واقعات عام ہوگئے ہیں۔