والد کے آئی فون دلانے سے انکار پر انفلوئنسر کی آن لائن عطیہ کی درخواست

Published On 30 September,2025 09:32 am

اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں والد کے آئی فون 17 پرو میکس خریدے سے انکار پر خاتون انفلوئنسر نے آن لائن عطیہ کی درخواست کر دی۔

بھارت کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی مہی سنگھ جو خود کو لکھیم پور کی بیوٹی کوئین کہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں فالوورز سے ایک یا 2 روپے مانگنے کا کلپ پوسٹ کیا، لڑکی نے یہ فنڈنگ کسی سماجی مقصد کیلئے نہیں کی بلکہ ایپل سمارٹ فون کو خریدنے کیلئے کہی جس کی قیمت بھارت میں تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

مہی سنگھ نے کہا کہ ان کے والد نے آئی فون خرید کر دینے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ اسے پہلے ہی آئی فون 16 تحفے میں دے چکے تھے، اب پرو لانچ ہوا اور مجھے وہ بہت پسند آیا، اب 21 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر یہ فون لینا چاہتی ہوں۔

انفلوئنسر نے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کی خواہش کو پورا کرنے میں مدد کیلئے تھوڑا سا تعاون کریں۔

مہی سنگھ نے مزید کہا کہ اگر آپ سب ایک، دو، تین، یا چار روپے کی مدد کریں، تو میں یہ فون خرید سکتی ہوں اور میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کروں گی۔