دنیا کا سب سے بڑا چشمہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

Published On 26 September,2025 09:37 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا چشمہ متعارف کرایا گیا ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تیار کئے گئے اس منفرد چشمے کو ریاض کے پارک ایونیو میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے، جبکہ اسے جدہ اور پھر مشرقی ریجن میں بھی لے جایا جائے گا، دنیا کا سب سے بڑا دھوپ کا چشمہ 5 میٹر چوڑا اور 2 میٹر اونچا ہے۔

دوسری جانب کروشیا میں ایک شخص نے پانی کے اندر تقریباً آدھے گھنٹے تک سانس روک کر سب کو حیران کر دیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، کروشیا کے غوطہ خور ویٹومیر نے آکسیجن لینے کے بعد پانی کے اندر رہ کر تقریباً 29 منٹ اور تین سیکنڈ سانس روک کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق ویٹومیر نے اس کارنامے کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا اور گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈنے باضابطہ طور پر اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا۔

یہ ریکارڈ static apnea کٹیگری میں آتا ہے، جہاں فری ڈائیور پانی کی سطح کے اندر رہتے ہوئے سانس روکتے ہیں۔