بینکاک: (دنیا نیوز) بینکاک میں 50 میٹر گہرے سِنک ہول سڑک کو نگل لیا، حادثے کے بعد قریبی ہسپتال و مکانات خالی کرالئے گئے۔
ہسپتال کے سامنے سڑک بری طرح منہدم ہوگئی، اچانک پیش آنے والے واقعے سے بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
— Fahad Munawwar (@Fahad_Heaven) September 24, 2025
سِنک ہول میٹرو سٹیشن کی تعمیر کے دوران زمین دھنسنے سے نمودار ہوا، بجلی کے کھمبے اور گاڑیاں نیچے گر گئیں، ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔
بینکاک حکام نے مزید نقصان کی روک تھام کی کوششیں کرتے ہوئے علاقے کو فوری طور پر خالی کروایا۔