باپ نے گاڑی چلاتے ہوئے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

Published On 01 October,2025 09:06 am

سرینگر: (ویب ڈیسک) بھارت میں باپ نے گاڑی چلاتے ہوئے بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ایک 9 سالہ لڑکے کو چلتی ایس یو وی سے خطرناک طریقے سے لٹکا ہوا دکھا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جبکہ بچہ رننگ بورڈ پر کھڑا مسکرا رہا ہے،مذکورہ واقعہ چامنڈا ماتا اسکوائر کے قریب پیش آیا۔

چلتی گاڑی پر بچے کو اس طرح کھڑا دیکھ کر پٹرولنگ کانسٹیبل نے مداخلت کی اور کہا کہ ’یہ کیا طریقہ ہے۔‘

پولیس کے پکڑنے پر دیپک پمنائی نے موقع پر ہی کان پکڑ کر معافی مانگ لی اور اعتراف کیا کہ وہ تفریح کیلئے اسٹنٹ کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا، بہت سے لوگوں نے بچے کے والد کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اسے ایک ہفتے جیل میں رکھا جائے جس کے بعد وہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا، یہ کیسی پرورش ہے؟‘دوسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ باپ اپنے ہی بچے کو اسٹنٹ کیلئے استعمال کر رہا ہے، اس بے وقوفی کیلئے سبق کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ضروری ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر یہ کسی مغربی ملک میں ہوا ہوتا تو بچے کے والد کو جیل میں ڈال دیا جاتا۔‘